حج قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کیلئے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری
ملتان (سٹی رپورٹر)حج قرعہ اندازی 2018ء میں کامیاب ہونے والے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
امیدواروں کو حج کی تربیت فراہم کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف حج ملتان کی جانب سے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 28 مارچ کو شجاع آباد،راجن پوراور رحیم یار خان میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جہاں وزارت مذہبی امور کے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز نے عازمین کو مناسک حج سے متعلق تربیت فراہم کی۔ تربیتی پروگرامز کے اختتام پر عازمین سے مناسک حج کے متعلق سوالات کیے گئیاور درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں عازمین حج کی منرل واٹر، یخ بستہ سیون اپ، پیپسی اور لنچ باکسز سے تواضع کی گئی۔ عازمین حج کی بڑی تعداد نے تربیتی پروگرامز میں شرکت کی اور ڈائریکٹوریٹ آف حج ملتان کے انتظامات کو سراہا۔ آج 29 مارچ کو دو مقامات پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تحصیل تونسہ شریف کے 232 عازمین حج کو گورنمنٹ کالج فار بوائز تونسہ شریف جبکہ تحصیل خانپور کے 120 عازمین حج کو ٹی ایم اے ہال خانپور میں تربیت دی جائے گی۔