پاکستان عوامی راج پارٹی کا 4مئی کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان، سرائیکی صوبہ کے قیام کی جدوجہد کا آغاز ہوگا‘ دستی

پاکستان عوامی راج پارٹی کا 4مئی کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان، سرائیکی ...

ملتان(سپیشل رپورٹر ) پاکستان عوامی راج پارٹی نے 4مئی کو ملتان میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری انجینئر محمد خان مروت کی جانب(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سے پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ سے ملاقات کرکے انہیں باقاعدہ درخواست دے دی ہے جس کے مطابق 4مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں جلسہ ہو گا ڈپٹی کمشنر ملتان سے ملاقات کے بعد جمشید دستی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ انشاء اللہ ملتان کے جلسہ میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوں گے یہ جلسہ خالصتاً سرائیکی صوبے کے قیام کی جدوجہد کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس ایڈووکیٹ سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما ، دانشور، وکلاء، ادیب، کسان ، طلبہ ، خواتین رہنما شریک ہوں گے ۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...