صادق آباد میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے‘ مرتضیٰ محمود

صادق آباد میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے‘ مرتضیٰ محمود

صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تحصیل صادق آباد میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

جاری ہے جس میں عوام گہری دلچسپی لے رہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ وہ گزشتہ روز ملاقات کرنیوالے پیپلزلارئز فورم کے صدر ملک عبدالرؤف سولنگی ایڈووکیٹ سے گفتگو کررہے تھے ۔ ایم پی اے مخدوم مرتضیٰ محمود نے کہاکہ میرے والد سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے عوامی بھلائی کے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، انھوں نے کہاکہ یونین کونسل اور وارڈز سطح پر جماعت کی تنظیم سازی کی جارہی ہے جو بہت جلد مکمل کر لی جائے گی پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی ۔

مرتضیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...