عدالت عالیہ کا جعلی اسناد رکھنے پر ایم پی اے ارشاد احمد ارائیں کو 24 اپریل کو پیش کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان ہائیکورٹ ملتان بینچ نے جعلی تعلیمی اسنادرکھنے پرایم پی اے چوہدری ارشاداحمدارائیں کو اصل اسنادسمیت 24 اپریل کوپیش ہونے کاحکم دیاہے۔فاضل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
عدالت میں بورے والہ کے محمدیونس نے درخواست دائرکی تھی کہ حلقہ پی پی 233 سے قومی انتخابات میں چوہدری ارشاداحمدارائیں کو کامیاب قراردیاگیالیکن مذکورہ ممبرصوبائی اسمبلی نے میڑک ،ایف اے اوربی اے کی جعلی اسنادپیش کیں جس پر انتخابی عذرداری دائرکی جو خارج کردی گئی ہے اورمذکورہ حکم خلاف واقعات وقانون ہے اس لئے معاملہ کاجائزہ لے کرجعلی اسناد رکھنے پرنااہل قراردینے کاحکم دیاجائے۔فاضل عدالت کے حکم پر گزشتہ روزپنجاب یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولرشعبہ امتحانات عدالت پیش ہوئے اورریکارڈبھی پیش کیا جس میں مختلف قانونی ابہام ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔