وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کے فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دیدی

وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کے فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دیدی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2018ء کے فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دے دی،بقیہ10فیصد سرکاری کوٹہ کا فیصلہ ہوتے ہی سرکاری عازمین حج کی روانگی کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ پہلی14دن کی فلائٹ پاکستان سے براہ راست مدینہ جائیں گی،مدینہ جانے والوں کی واپسی جدہ سے ہو گی،15ذو القعدہ کو پاکستان سے حج کی سعادت کے لیے جانے والے سرکاری عازمین جدہ جائیں گے ان کی واپسی اپنے شہروں میں مدینہ سے ہو گی،یکم یا دو ذو القعدہ سے عازمین حج کی روانگی شروع ہو گی جو4ذو الحج تک جاری رہے گی،15ذو الحج سے پوسٹ حج اپریشن شروع ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...