وزارت مذہبی امور کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

وزارت مذہبی امور کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر دی مسٹر جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حج2018ء میں سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40فیصد رکھنے کا فیصلہ دیا تھا ،وزارت مذہبی امور نے عمل درآمد کرنے کی بجائے گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے اور فوری سماعت کی درخواست کی ہے،وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے پہلے اپیل جمع کرائی ہے ،11بجے اپیل جمع کرائی گئی3بجے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
اپیل دائر

مزید :

صفحہ آخر -