حج کوٹہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کاتفصیلی فیصلہ جاری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ2018ء کی تقسیم کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے26صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،اس سے پہلے مسٹر جسٹس اطہر من اللہ ،مسٹر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے حج2018ء میں سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40فیصد کرنے کا فیصلہ دیا تھا ،منگل کے روز شام کو جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے کے بعد وزارت مذہبی امور کے لیے مشکلات آ سکتی ہیں کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلوں کی روشنی میں جاری کیا ہے۔