راولپنڈی ،مانسہرہ ،وزیر آباد اورلاہور میں حج تربیتی پروگرام آج ہونگے

راولپنڈی ،مانسہرہ ،وزیر آباد اورلاہور میں حج تربیتی پروگرام آج ہونگے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد گیٹ وے کے زیر اہتمام حج2018ء سرکاری سکیم کے عازمین حج کے تربیتی پروگرام آج29مارچ کوراولپنڈی،مانسہرہ میں ہوں گے،راولپنڈی میں کہوٹہ کلب راولپنڈی روڈ کہوٹہ ،مانسہرہ میں مسجد طحٰہ داب صفدر روڈ نزد عبد اللہ ہاؤس مانسہرہ میں صبح9بجے شروع ہو گا،سرکاری عازمین کو پروگرام میں لازمی شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔دریں اثناء سرکاری حج سکیم2018ء پنجاب زون کے حج تربیتی پروگرام آج29مارچ بروز جمعرات کووزیر آباد،لاہور میں ،کل30مارچ بروز جمعتہ المبارک کوجڑانوالہ،لاہور میں ہوں گے،آج ہونے والے حج تربیتی پروگرام وزیر آباد میں گل میرج ہال سیالکوٹ روڈ وزیر آباد، لاہور میں دار الحجاج نیکلسن روڈنزد اسٹیشن میں صبح9بجے شروع ہوں گے، سرکاری عازمین کو شرکت کی درخواست کی گئی ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...