پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نے کترینہ ڈانس کر کے دھوم مچا دی

پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نے کترینہ ڈانس کر کے دھوم مچا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کانسٹیبل بھارتی گانے پر کترینہ کیف کی طرح ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ڈیوٹی کسی ایسی جگہ پر لگائی گئی ہے جس کے کمروں کی دیواروں پر محکمہ مذہبی امور پنجاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ لکھا گیا ہے کہ ’’تمام خواتین باپردہ اور سادگی میں دربار شریف پر حاضری کے لئے تشریف لائیں‘‘۔ویڈیو سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ کس دربار کے کمرے میں بنائی گئی ہے تا ہم ویڈیو دیکھ کر یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ڈیوٹی پر ایک سے زائد لیڈی کانسٹیبلز موجود ہیں جو شائد ڈیوٹی سے تنگ آ گئی تھیں اور انہوں نے اپنی تفریح کے لئے ہلہ گلہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم لیڈی کانسٹیبل بالکل بھارتی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت اور پرکشش ڈانس کر رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...