رواں سال گرمی پہلے سے زیادہ، بارشیں کم ہونگی، محکمہ موسمیات

رواں سال گرمی پہلے سے زیادہ، بارشیں کم ہونگی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی اور بارشیں کم ہوں گی۔محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں پارہ معلوم سے مزید دو سے تین ڈگری اوپر جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے مہینے میں جنوبی شہروں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرجانا غیر معمولی بات ہے جس کی وجہ سے آئندہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں اپریل اورمئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں معمول سے اضافہ رہے گا،تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا مزید کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تاہم آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دوماہ میں جنوبی پنجاب اور کے پی کے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہو گی، جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا۔ڈی جی میٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا۔ادھر گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...