سعد رفیق سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویزکی ملاقات، مہران ایکسپریس بحال

سعد رفیق سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویزکی ملاقات، مہران ایکسپریس بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انورنے ملاقات کی ملاقات میں مہران ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے موسم گرما کا ٹائم ٹیبل حسب معمول پندرہ اپریل سے نافذ العمل ہو گا ۔ جبکہ اس ملاقات میں کراچی سے میر پور خاص کے لئے مہران ایکسپریس کے اجرا کا فیصلہ، مہران ایکسپریس کا اجرا نئے ٹائم ٹیبل سے ہو گا۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بہترین اپ گریڈڈ ریک کے ساتھ مہران ایکسپریس کے اجرا ء کی ہدایت کی ہے جبکہ میر پور خاص سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے کا حکم بھی دیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا خیبرپختونخواہ کے عوام کے لئے کوہاٹ ایکسپریس کی بحالی کے بعد سندھی عوام کے لئے مہران ایکسپریس کی بحالی ہماری طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے بلوچستان میں سبی ہرنائی سکیشن کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -