نیول چیف کا گوادر میں بحریہ تنصیبات کا دورہ ،جوانوں سے ملاقات

نیول چیف کا گوادر میں بحریہ تنصیبات کا دورہ ،جوانوں سے ملاقات

کراچی (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں پاک بحریہ تنصیبات کا دورہ کیا‘ نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا ،ان کو وہاں کو ٹاسک فورس 88کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ ریئرایڈمرل معظم الیاس نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ٹاسک فورس 88 کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے بھی انہیں کو بریفنگ دی، نیول چیف نے بحریہ ماڈل سکول کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...