چودھری نثار اور شہباز شریف کا بیانیہ جیت گیا،شاہ محمو د

چودھری نثار اور شہباز شریف کا بیانیہ جیت گیا،شاہ محمو د

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چودھری نثار اور شہباز شریف کا بیانیہ جیت گیا ۔ وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات (ن) لیگ کی پالیسی میں بڑا یوٹرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن) لیگ نے اعتراف کر لیا کہ جو انہوں نے عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کا آغاز کے ساتھ ساتھ ایسا بیانیہ اپنایا تھا کہ عدلیہ ہمارے خلاف سازشوں کا جال بنایا جا رہا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملاقات نے اس کی نفی کر دی اور آج نواز شریف ہار گئے جبکہ چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کا بیانیہ جیت گیا انہوں(ن) لیگ کو خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ عدلیہ پر ایک بھی وار (ن) لیگ کو توڑ دے گا ۔ نہال ہاشمی کو معافی دے کر عدلیہ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے اگر اب(ن) لیگ نے عدلیہ پر تنقید کی تو ہم عدلیہ کے دفاع کے لئے عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...