پنجاب حکومت نے خاتون سمیت تین افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے

پنجاب حکومت نے خاتون سمیت تین افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے خاتون افسر کو گریڈ 20 میں ترقی دینے سمیت تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ تقرری کی منتظر افشاں کرن امتیاز کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ گلزار احمد ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر عامر اکبر کو مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...