بزنس مین کو پبلسٹی کیلئے سائن بورڈ اور بل بورڈ لگانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائر درخواست ڈی جی پی ایچ اے کے سپرد

بزنس مین کو پبلسٹی کیلئے سائن بورڈ اور بل بورڈ لگانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے گلبرگ کے بزنس مین احمد عبدالوحید کو پبلسٹی کیلئے سائن بورڈ اور بل بورڈ لگانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست ڈی جی پی ایچ اے کو فیصلے کے لیے بھجوا دی۔ عدالت نے قانون کے مطابق درخواست سن کر فیصلے کرنے کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے احمد عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...