دوہری شہریت کے حامل سیاستدانوں، بیورو کریٹوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

دوہری شہریت کے حامل سیاستدانوں، بیورو کریٹوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدان اور بیوروکریٹس ملکی مفاد کا تحفظ نہیں کر سکتے۔مقامی شہری ا نجینئر خالد محمود نے سہیل ڈار ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت والے افراد ملک کے لیے تفویض امور کو دیانتداری سے انجام نہیں دے سکتے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدان اور بیوروکریٹس ملکی مفاد کا تحفظ نہیں کر سکتے،درخواست گزار نے کہا کہ دوہری شہریت کے حامل اعلی عہدیداران کی ہمدردیاں دوہری شہریت رکھنے والے ممالک کے ساتھ ہیں اس لیے ان پر پابندی لگائی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ دوہری شہریت والے سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے اور بیوروکریٹس کو برطرف کرنے کا حکم دیا جائے.

مزید :

صفحہ آخر -