شہریوں کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اقدام کالعدم

شہریوں کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اقدام کالعدم

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی تین رکنی فل بنچ نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اقدام کالعدم کر دیا ۔فاضل بنچ نے ہائیکورٹ آفس کے عملے کو قانونی نکات کی بنیاد پر درخواستوں پر اعتراض لگانے اور انہیں واپس کرنے سے روک دیا ہے ۔فاضل بنچ نے یہ حکم شہری ایم ایچ مجاہد کی اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر جاری کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ جوڈیشل معاملہ ہے جس کا فیصلہ عدالت کرسکتی ہے ۔ارجنٹ سیل میں بیٹھے کلرکوں کو درخواست کے قانونی معاملے پر اعتراض عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...