گوجرانوالہ کے پی ٹی آئی یو سی چیئرمین کیخلاف دائر درخواست پر مقامی الیکشن ٹربیونل کو ایک ماہ میں فیصلہ کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ کے تحریک انصاف کے یوسی چیرمین کے خلاف دائر درخواست پر مقامی الیکشن ٹربیونل کو قانون کے مطابق ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد مبین نے مسلم لیگی رہنما عارف نواز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین شاہد اقبال نے دھاندلی سے بعد میں اپنی جیت کا اعلان کروایا۔پہلی گنتی میں مسلم لیگی امیدوار جیت گیا تھا۔درخواست گزار نیمزید کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے بھی سنے بغیر یک طرفہ فیصلہ سنایا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت گوجرانوالہ کے چیرمین کی جیت کر کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے۔