عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت 10اپریل تک ملتوی

عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت 10اپریل تک ملتوی

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کے تحفظ کے لیے دائر درخواست کی سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل آذر لطیف اپنے بیٹے کی شادی میں مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہیں ہوئے،عدالت کو ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے کی طرف سے پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے،عابد باکسر کو کوئی بھی ایجنسی پاکستان لیکر نہیں آئی، عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کیا گیا ، پھر اسے پاکستان لایا گیا ہے کہیں اس کو پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلائکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...