مال روڈ پر جلسے: ذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مال روڈ پر جلسے: ذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) مال روڈ لاہور پر جلسے جلوسوں پر پابندی کا حکم ہوا میں اڑانے پر چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست مقامی وکیل رانا علم الدین غازی نے دائر کی ہے،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پرپابندی لگا رکھی ہے جبکہ مظاہرین کو لاہور کے دو مقامات ناصرباغ اور عتیق سٹیڈیم تک محدود کرنے کے واضح احکامات صادر کر رکھے ہیں،عدالتی حکم کے تحت ضلعی حکومت نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جا رہا۔،فریقین عدالت کے حکم کی تعمیل کروانے میں مکمل ناکام رہے ہیں، عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...