قتل کیس :لیگی ایم این اے کی بریت کیخلاف درخواست پر وکیل کی طلبی

قتل کیس :لیگی ایم این اے کی بریت کیخلاف درخواست پر وکیل کی طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گجرات سے لیگی ایم این اے چوھدری عابد رضا کی بریت کے خلاف درخواست پر آئیندہ سماعت پر مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے کے وکیل خواجہ حارث کو دلائل کے لیے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک۔شہزاد احمد اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالتی حکم پر لیگی ایم این اے چوھدری عابد رضا عدالت میں پیش ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لیگی ایم این اے اور مخالف گروپ کے سرور پوچھ کو ایک دوسرے کے چھ افراد کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے 1999 میں سزائے موت کا حکم سنایا 2003 میں دونوں مخالف گروپوں کی صلح کی بنیاد پر ہائیکورٹ نے ملزمان کو بری کر دیا وکیل نے نشاندہی کی کہ 2013 میں چوھدری عابد رضا نون لیگ کی ٹکٹ پر ایم این اے منتحب ہوئے تاہم سپریم کورٹ نے عابد رضا اور مخالف شخص کی بریت کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ملزمان راضی نامہ نہیں کر سکتے عدالت لیگی ایم این اے اور مخالف کی بریت کے عدالتی احکامات کالعدم قرار دے لیگی ایم این اے چوھدری عابد رضا کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی کے باعث سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔

وکیل طلبی

مزید : صفحہ آخر


loading...