سیکرٹری صحت پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری صحت پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت پنجاب سید نجم حسین شاہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے نور محمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نور محمد گورنمنٹ ماڈل چسٹ کلینک میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر نور محمد سے استعفے لے لیا گیا تھا دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نور محمد کا استعفی منظور نہ کرنے کی درخواست سیکرٹری صحت کو بھجوا دی تھی درخواست گزار وکیل کی جانب سے نشان دہی کی گئی کہ عدالت کے 30 جنوری 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے اور درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

سیکرٹری صحت

مزید : صفحہ آخر


loading...