سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ومیئر لاہور کو توہین عدالت پر نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور میئر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہیں عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شعیب ذوالفقار کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ڈیلی ویجز کے طور پر فرائض سر انجام دے رہا ہے محکمہ کی جانب سے جولائی 2017 سے تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی ہیں دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے نشان دہی کی کہ لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی ہے ۔
نوٹس جاری