عمران خان ملک کو ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

عمران خان ملک کو ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ سیاست میں چیخ و پکار اہلیت کا باعث نہیں ہوتی۔ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ احتسابی عمل ملک کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے موثر احتساب کے حوالے سے چےئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی توقعات ہیں۔ احتسابی عمل پر شور مچانے کی بجائے الزامات کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کسی قومی ذمہ داری کی پیش کش ہوئی تو وہ قبول کرلیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران ملک کو ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ سیاستدان چیخ و پکار کی وجہ سے اہل نہیں ہوجاتا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان

مزید :

صفحہ آخر -