جے آئی ٹی رپورٹ ’’خیالی پلاؤ ‘‘ ثابت ہو رہی ہے، مسلم لیگ (ن)

جے آئی ٹی رپورٹ ’’خیالی پلاؤ ‘‘ ثابت ہو رہی ہے، مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ایک ‘‘خیالی پلاؤ ‘‘ رپورٹ ثابت ہو رہی ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ہاتھوں سیاسی میدان میں بار بار پٹنے والے آئندہ بھی ناکام ہوں گے جبکہ اللہ کی تائید اور عوام کی دعاؤں سے محمد نواز شریف انشا اللہ سرخرو ہوں گے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل کے حق میں ہے لیکن یہ بلاتفریق اور شفاف ہونا چاہئے،ملک کے تمام اداروں کو آپس میں مثبت ماحول کو فروغ دینا چاہئے ۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ محمد نواز شریف اپنے اور اپنے خاندان کیخلاف دائر کیسز کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان ہونیوالی ملاقات سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...