پنجاب پولیس کے80فیصدافسران اور اہلکاروں نے پرانی وردی کامطالبہ کردیا
لاہور(خبرنگار) پنجاب پولیس کی وردی بدلے گی یا نہیں،تاحال فیصلہ نہ ہوسکا،پنجاب پولیس کے 80 فیصدافسران اوراہلکاروں نے پرانی وردی کامطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وردی کی تبدیلی کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کوتمام تجاویزمل گئیں،80فیصداہلکاروں اورافسران کی جانب سے تحفظات کے باوجود بھی وردی تبدیلی کاکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔اے آئی جی لاجسٹک نے انسپکٹراوراس سے اپر رینک کی وردی کے حوالے سے تمام اکاؤنٹنٹس کوطلب کیاتھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام اکاؤنٹنٹس کوآج ایس ایس پی رائے بابرسعیدنے سینٹرل پولیس آفس طلب کیا تھا۔تمام اکاؤنٹنٹس سے ا ولیوگرین یونیفارم کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ بجٹ میں اولیوگرین یونیفارم کے لئے50کروڑسے زائدرقم لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اولیو گرین وردی کی مخالفت کے باوجودبھی افسران کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے ہیں۔