چیئرمین نیب بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات آج سنیں گے

چیئرمین نیب بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات آج سنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات (آج) جمعرات کو سہ پہر2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے۔ ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جسٹس جاوید اقبال نے چیئرمین نیب بننے کے بعد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کافیصلہ کیا اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ وہ قومی خزانے میں دانستہ اور نادانستہ طور پر خوردبرد کرنے والوں، بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران، بنک نادہندگان اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متعلق شکایات سنیں گے۔
چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -