مہمند ایجنسی، مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ، 2 زخمی

مہمند ایجنسی، مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ، 2 زخمی

مہمند ایجنسی ( آن لائن ) مہمند ایجنسی، لوئر سب ڈویژن کے علاقہ بھائی کور میچنئی میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن کے علاقہ بھائی کور میچنئی میں 3 بچے جا رہے تھے کہ پہاڑی کے قریب پرانا مارٹر گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک دس سالہ بچہ احمد ولد عمران موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ2 بھائی عبدالرحمن اور عمران جن کی عمریں تقریباً آٹھ دس سال تھی شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...