کرپشن کیس میں برآمد 44 لاکھ37ہزار کا چیک نجی بینک کے حوالے

کرپشن کیس میں برآمد 44 لاکھ37ہزار کا چیک نجی بینک کے حوالے

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور شہزاد سلیم نے نجی بینک حکام کوکرپشن کیس میں برآمد44 لاکھ37ہزار مالیت کا چیک حوالے کیا۔ نیب لاہورکو ایک نجی بینک کے برانچ منیجر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس میں خطیر رقوم کے ہیر پھیر کے حوالے سے2014میں شکایت موصول ہوئی جس پر نیب لاہور نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا۔ دوران تفتیش سابق اسسٹنٹ منیجرملزم محمد احمد کے ملوث ہونے اور اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں 1کروڑ22لاکھ روپے کی دھوکہ دہی سے منتقلی کے ٹھوس ثبوت ملے۔ملزم کیخلاف تفتیش مکمل کرتے ہوئے نیب لاہور کی جانب سے پلی بارگین قانون کے تحت مذکورہ ملزم سے خوردبرد کی گئی مکمل رقم کی وصولی جاری ہے نجی بینک کو نیب لاہور ک کی جانب سے 18لاکھ مالیت کا چیک پہلے ہی حوالے کیا جا چکا ہے۔وصول شدہ رقم کی دوسری قسط کا چیک گزشتہ روزبینک حکام کے حوالے کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی اختیار کردہ ’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی پر نیب لاہور نہ صرف سختی سے عمل پیرا ہے بلکہ ملزموں سے کرپشن کی مد میں وصول کی گئی رقوم کی فوری متعلقہ اداروں کو منتقلی بھی جاری رکھے ہوئے ہے دیا جانیوالا چیک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

چیک حوالے

مزید : صفحہ آخر


loading...