تحریک انصاف اور جے یو آئی سمیع الحق کے انتخابی اتحاد میں دراڑیں

تحریک انصاف اور جے یو آئی سمیع الحق کے انتخابی اتحاد میں دراڑیں

اسلام آباد(آن لائن ) مولانا سمیع الحق کو ووٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے مابین انتخابی اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔ سینیٹ انتخابات میں مولانا سمیع الحق کو وعدے کے باوجود ووٹ نہ دینے پر جے یو آئی س کی مرکزی مجلس عاملہ نے مایوسی اور افسوس کا اظہار کر دیا ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے براہ راست مذاکرات کیلئے مولانا عبد الروف فاروقی کی سربراہی میں مولانا حامدالحق، مولانا یوسف شاہ اور مولانا شاہ عبد العزیز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے یا نہ کرنے سمیت کئی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...