6کار سوار کا سوئی گیس کمپنی کے سیلز آفیسر پر قاتلانہ حملہ

6کار سوار کا سوئی گیس کمپنی کے سیلز آفیسر پر قاتلانہ حملہ

لاہور (خبر نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں گاڑی پر سوار 6 افراد نے سوئی گیس کمپنی کے سیلز آفیسر نوید قریشی پر قاتلانہ حملہ کر دیا اور اسلحہ کے زور پر روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں گاڑی کے شیشے توڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی سوئی گیس کمپنی کے ملازمین نے شدید مذمت اور آج سے گیس کمپنی کے دفاتر میں غیر معینہ مدت کے لئے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ سوئی گیس آفس میں تعینات سیلز آفیسر نوید قریشی گزشتہ شام دفتر سے چھٹی کرکے اپنی گاڑی پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ کینال روڈ پر رنگ روڈ کی جانب آتے ہوئے ہربنس پورہ انڈر پاس کے قریب گاڑی میں سوار گھات لگائے 6 مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور گاڑی سے باہر نکال کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں گاڑی کے شیشے توڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی سوئی گیس کمپنی انجینئر ایسوسی ایشن اور ایمپلائز نے شدید مذمت کی ہے اور سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے دفاتر میں غیر معینہ مدت کے لئے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ہربنس پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...