احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور (نامہ نگار خصوصی )سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ آج سنایاجائے گا،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، نیب کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھاکہ احد چیمہ کی گرفتاری میں کوئی قانونی سقم نہیں ہے، احد چیمہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں لہذا احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے، ملزم احد چیمہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیاتھا کہ احد چیمہ کی گرفتاری قانونی طریقہ کار کے برعکس عمل میں آئی،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج 29مارچ کو سنایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...