سینیٹ انتخابات جمہوریت پر داغ، پیسے بند نہ ہوئے تو الیکشن نہیں سلیکشن ہو گی: سراج الحق

سینیٹ انتخابات جمہوریت پر داغ، پیسے بند نہ ہوئے تو الیکشن نہیں سلیکشن ہو گی: ...

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ + ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ سینٹ انتخابات میں جو کچھ ہو ا وہ جمہوریت کے دامن پر داغ بن گیا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سینٹرزکوبلاکر ان کا آڈٹ اور سیکورٹنی کی جائے الیکشن میں پیسے کاکھیل بند نہ ہو ا تو صرف سلیکشن ہو گی اسی طرح ڈرگ مافیا،شوگرمافیا،آگے آئیں گے قابل افراد نہیں آسکیں گے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مابین غیر معمولی ملاقات ہے، ان خیالات کا اظہار وہ اوکاڑہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔ اس مو قع پر صوبائی امیر صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد ،جاعت اسلامی کے ضلعی صد ر محمد رضوان چوہدری بھی مو جود تھے،سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن بروقت آئین کے مطابق ہوں ،الیکشن کمیشن بااختیار مضبوط ہو،الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کی طرح تماشائی نہ بنے جوکوئی جس کو مرضی خریدرہاہے یا الیکشن کمیشن کی خلاف وزری کررہاہے اس کو نہیں روکا گیا،انہوں نے کہاہے کہ ایم ایم اے بحال ہو چکی ہے یہ ایک عوام کو تحفہ دیا،بے روزگاری،غربت اور مہنگائی کا تحفہ دیا میڈیا اور سکرین پر حکومت موجود ہے لیکن زمینی حقائق پر موجود نہیں۔کاشتکاررورہاہے عدالتی فیصلے کے باوجود گنے کا طے شدہ ریٹ نہیں مل رہا عوام پریشان ہیں، انہوں نے مزید کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کواسلامی پاکستان بنائے گی ایوان اقتدار میں پیسہ دئے کر نیچے والے پیسے بنانے کا کھیل کھیلتے ہیں ، نظریاتی ایجنڈے کے تحت مسلم لیگ (ن)کو سینٹ میں ووٹ دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...