خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی،خواجہ آصف

خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی،خواجہ آصف

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی او فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ کی زیر قیادت ملنے والے خواتین راہنماؤں کے وفد سے دوران گفتگو کیا۔ملاقات میں دختر پاکستان مریم نواز شریف کے متوقع دورہ سیالکوٹ کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئر پرسن حناء ارشد وڑائچ نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل دیہی خواتین کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...