مسلسل غیر حاضر طلبہ کی شامت، محکمہ تعلیم ایجوکیشن نے حاضری کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں

مسلسل غیر حاضر طلبہ کی شامت، محکمہ تعلیم ایجوکیشن نے حاضری کی مکمل تفصیلات ...

لاہور (حافظ عمران انور)سکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے طلبہ کی شامت آ گئی ہے ۔محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سربراہوں سے طلبہ کی حاضری کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیر اعلی مانیٹرنگ فورس کی جانب سے پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کومراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں مسلسل اور عادی غیر حاضر رہنے والے طلبہ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر اعلی مانیٹرنگ فورس کی جانب سے مراسلے میں انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے سکول سربراہان کو پابند کریں کہ وہ دسمبر 2017 سے مارچ 2018 تک کی بچوں کی حاضری کی مکمل تفصیلات سکول انفارمیشن سسٹم ایپ میں اپ لوڈ کریں۔علاوہ ازیں تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سکولوں میں 75 فیصد حاضری والے طلباء کا ڈیٹا بھی ایس آئی ایس میں اپ ڈیٹ کیا جائے۔ مسلسل غیر حاضر رہنے والے طلبہ کی مکمل تفصیلات اور غیر حاضر ی کی وجوہات بھی محکمے کو ارسال کی جائیں۔بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں حاضری کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ برس محکمہ تعلیم نے ہزاروں کی تعداد میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا اس ضمن میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بڑی تعداد میں بھٹہ مزدوروں کے بچے زیر تعلیم ہیں ان کو مفت یونیفارم اور کتابوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہیاس حوالے سے سی ای اوز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر حاضر رہنے والے بھٹہ مزدور وں کے بچوں کو خدمت کارڈ کے ذریعے ملنے والا وظیفہ نہیں ملے گا۔ سکول سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے سکولوں میں زیر تعلیم طلبائکی حاضری کا مکمل ریکارڈ ایک ہفتے میں پیش کریں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...