چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست خارج

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری قواعد کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی،چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ الیکشن کمیشن میں تقرریاں چیلنج کرنے کا آپ کا استحقاق کیا ہے؟ آپ کی آرٹیکل 184 / 3کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں، درخواست گزار نے کہاکہ انہوں نے ان تعیناتیوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت درخواست نہیں دائر کی بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ یہاں چیلنج کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست خارج کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -