خورشید رضوی کو دیا جانے والا سپیرئیر ایگزیکٹو الاؤنس منسوخ

خورشید رضوی کو دیا جانے والا سپیرئیر ایگزیکٹو الاؤنس منسوخ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس یاور علی کی سربراہی میں قائم عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے سابق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی کو دیا جانے والا سپیرئیر ایگزیکٹو الاؤنس منسوخ کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اس مد میں اب تک وصول کئے گئے 48لاکھ 77ہزار 419روپے فوری طور پر واپس کریں۔پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو 4لاکھ روپے سے زائد ماہانہ یہ الاؤنس دینے کی منظوری دی تھی جس کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے رجسٹرار کے لئے بھی یہ الاؤنس جاری کر دیا تھا۔رجسٹرار پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ممبر کی حیثیت سے 9 فروری 2017سے یہ الاؤنس لے رہے تھے ۔عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ قانون ،آئین اور رولز کے تحت رجسٹرار اس الاؤنس کا استحقاق نہیں رکھتے ۔کمیٹی نے اس بابت جاری نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے اور سید خورشید انور رضوی کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مد میں وصول کی گئی تمام رقم فوری طور پر واپس کریں ۔اس بابت عدالت عالیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...