واجد ضیا کی گواہی نے نواز شریف کیخلاف الزامات کو دھو ڈالا: مریم اورنگزیب

واجد ضیا کی گواہی نے نواز شریف کیخلاف الزامات کو دھو ڈالا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ’’ سٹار گواہ‘‘ واجد ضیا نے بھی نواز شریف کے حق میں گواہی دے دی۔واجد ضیا کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ واجد ضیا کی گواہی نے ہمارے خلاف تمام الزامات کو دھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے کہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ کا نوازشریف سے کوئی تعلق نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو اقامے پر فارغ کیا گیا اور یہی مقدمہ لے کر نوازشریف عوام کے پاس جارہے ہیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم جب چیف جسٹس سے ملنے گئے تب انہیں بھی پتہ چلا، وزیراعظم اورچیف جسٹس کے درمیان جو گفتگو ہوئی وہ پریس ریلیز کا حصہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...