الیکشن میں(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کی وکٹیں گرائیں گے،عامر ریاض

الیکشن میں(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کی وکٹیں گرائیں گے،عامر ریاض

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہور ایگزیکٹو کونسل کے رکن عامر ریاض قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کی وکٹوں کو گرائیں گے ان کو صفر پر کلین بولڈ کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس مین پارٹی کی نئی ممبر سازی مہم کا بھی جازہ لیا گیا ۔عامر ریاض قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں نام نہاد خادم اعلیٰ کی جانب سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے کوئی اختلاف نہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا لاہور جیسے شہر کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی ، ان کے بچوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

کہ نہیں یہ وہ سوال ہیں کہ جن کے جواب یہاں کا ہر شہری ھاصل کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہر میگا پراجیکٹ میں صرف کمیشن بنانے کی پالیسی اپنائی ہے اور ان کے بڑے پراجیکٹ بنانے کا مقصد ہی صرف اور صرف لوٹ مار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...