جب تک عوام خود کھڑے نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہوں گے،مجید غوری

جب تک عوام خود کھڑے نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہوں گے،مجید غوری

لاہور(کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ جب تک عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے خود کھڑی نہیں ہوگی ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے ہر پانچ سال بعد اللہ تعالیٰ پاکستان کی غریب عوام کو دکھاتا ہے کہ ملک کا منتخب ہونے والا وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ کم از کم ایک دفعہ ضرور ہمارے گھروں پرآکر ووٹ کی خیرات مانگتے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے ووٹ کی کتنی اہمیت ہے۔اس لئے ہمیں ووٹ سوچ سمجھ کر ڈالنا ہے کسی وڈیرے ، کسی جاگیر دار، کسی چوہدری کے کہنے پر آنکھیں بند کر کے نہیں ڈالنا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد میں روبیز بیوٹیشن کالج کی سا لانہ تقریب کے موقع پر کرتے ہوا کیا۔

ان کا کہنا تھاعوامی پاسبان کے نام سے میں نے جو پارٹی بنائی اس میں عام لوگ شامل ہیں تمام محنت کش شامل ہیں جو ملک کی تقدیر بدلنے کا جذبہ رکھتے ہیں اوروہ جانتے ہیں کہ ہم نے آج سے اپنے ملک کیلئے ،پنے ہم وطنوں کیلئے اور اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے کا م کرنا ہے بہت جلد ہم لاہور شہر سے رکنیت سازی کا عمل شروع کریں گے جسے آہستہ آہستہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔مجید غوری نے سب لوگوں کو دعوت دی ہے کہ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں اور ملک کے حا لات بدلنے میں ہماری رہنمائی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...