ریلوے ورکشاپس تنظیموں کی ریلی ، سٹیل شاپ مغلپورہ کے باہرمزدوروں کا مظاہرہ

ریلوے ورکشاپس تنظیموں کی ریلی ، سٹیل شاپ مغلپورہ کے باہرمزدوروں کا مظاہرہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ریلوے ورکشاپس کی مزدور تنظیمیں ریلوے محنت کشن یو نین ،ریلو ے ملازمین انقلابی یو نین ،ریلوے ورکر یو نین سی بی اے جمہوری گروپ اور ریلوے مزدور یونین پر مشتمل ریلی مزدور اتحاد کے زیر اہتمام گزشتہ روز سٹیل شاپ مغلپورہ کے باہر مزدوروں کا پرہجوم اجتماع ہوا جس میں ریلوے ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن اور آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ۔مزدور اجتماع سے محمد صدیق بیگ ، فضل واعد ، مشتاق باجوہ ، مظہر خان ، رحمت علی ، زاہد آزاد ، ذاکر حسین شاہ ، میاں اعجاز نے خطاب کیا ۔ امجد علی ڈوگر ،،قدیر خان ، ملک جاوید ، سید سجاد حسین شاہ ، سید شبیر عباس شاہ ، رمضان ارشد ، محمد عمران ، ایم عارف ، سمیت سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...