ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کاسیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔ مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی علامہ حبیب الرحمن یزدانی شہید کے بھائی ہیں اور وہ جمعیت طلبہ اہل حدیث پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔انہوں نے اسلامیات میں پی ایچ ڈی کرکھی ہے اور ایم اے عربی کے علاوہ ایل ایل بی بھی کررکھا ہے ۔
انہوں نے اپنے منصب کا چارچ سنبھالنے پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنے شعبہ کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔