ملک میں دہشتگردی کاناسور ختم ،کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں، شہباز غوث
لاہور( پ ر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز غوث ایوان وزیر اعلیٰ میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن ہو گی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک میں امن قائم ہوا جس کی ایک مثال پاکستان میں کامیاب پی ایس ایل کا انعقاد ہے ملک میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں، دہشتگردی کا ناسور ختم ہونے کے قریب ہے تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن کا گراف عوام میں تیزی سے بڑھ رہا ہے عوام کا موڈ بتا رہا ہے کہ اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہو گی اور مخالفین شکست سے دوچار ہوں گے ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نکالے ہوئے لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم ہوئے۔
جبکہ کے پی کے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے میاں شہباز شریف کا قابلیت کو ثبوت ٹرنسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس سے ہو چکا ہے،2018ء کا الیکشن مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔