این آئی آر سی نے پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

این آئی آر سی نے پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان) 20سال سے قانونی جدوجہد کے بعد بالآخر پریم یونین کے مرکزی، ڈویژنل الیکشن این آئی آر سی سے منظوراین آئی آر سی اسلام آباد نے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ حافظ سلمان بٹ نے گزشتہ روز پریم یونین کے مرکزی آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جان بوجھ کر ہمیں مقدمات میں الجھائے رکھا، بالآخر حق کی فتح ہوئی اور ہمیں ایک نیا اور بھاری مینڈیٹ ملا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریلوے میں ٹھیکیداری نظام کو ہم مسترد کرتے ہیں اور نجکاری کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ میں فوری طور پر ملک بھر کے دورے پر روانہ ہورہا ہوں اور بہت جلد ریلوے حکام کو چارٹ آف ڈیمانڈز کروں گا۔