شریف برادران ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر تجوریاں بھر رہے ہیں،اشرف بھٹی

شریف برادران ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر تجوریاں بھر رہے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔مریم نواز کی ملکی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی نے جہاں پر نواز شریف کی سیاست تباہ کر دی ہے وہی پر ملکی سیاست کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔سال 2018کے انتخابات میں شریف برادران کی سیاست کا عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے صفایا کر دیں گے ، شہباز شریف نے ملتان میٹرو میں عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا ،35سالوں سے شریف برادران ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں شہباز شریف نے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف مظلومیت کا رونا رونے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...