کوٹ عبدالمالک، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

کوٹ عبدالمالک، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالملالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے قدیمی علاقہ شرقپور خورد مین بازار میں الحاج چوہدری علی اصغر منڈا (ایم پی اے) پارلیمانی سیکر ٹری ،چوہدری محمد جاوید اقبال( سابقہ چیئر مین ) و معززین علاقہ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔سماجی کارکن باؤ شوکت علی بھگی ،محمد اشفاق بھگی اورمحمد زاہد بھگی نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا ہے۔
اس موقع پر شہریوں نے بھر پور شرکت کی ۔
الحاج چوہدری علی اصغر منڈا (ایم پی اے) نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ کی عوام کی بھر پور محبت کو دیکھتے ہوئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے بزرگوں کی دعاؤں سے کامیابی ہو گی چوہدری محمد جاوید اقبال( سابقہ چیئر مین )نے بھی خطاب کیا ۔