مراد راس کی جانب سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

مراد راس کی جانب سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کا صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد ملاقات نہ کرنا اور سینٹ چیئرمین کے لئے دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔

شاہد خاقان عباسی صرف مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نہیں بالکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اس لئے انہیں اپنے حلف کی پاسداری کرنی چاہیے لہذا پنجاب کے اس مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سینٹ چیئرمین کے دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ غیر آئینی ہے وہ اپنے حلف کی پاسداری نہیں کر رہے انہیں اپنے اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...