لیگی قیادت محب وطن ہے اسے کسی این آر او کی ضرورت نہیں،چودھری عبدالحمید

لیگی قیادت محب وطن ہے اسے کسی این آر او کی ضرورت نہیں،چودھری عبدالحمید

کوٹ عبدالملالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے کونسلر مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ 70سال میں کسی بھی منتخب وزیر اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی لیگی قیادت محب وطن ہے اسے کسی این آر او کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین عوامی قیادت ہے قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو پر امن فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ سی پیک سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے اور عوام خوشحال ہو رہی ہے ۔(ن) لیگ نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کی بات کی 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سر خرو ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...