چوہدری تنویر احمد گوندل اور چوہدری محمد اکرم پی ٹی آئی میں شامل
لاہور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) گجرات کے سینئر رہنما و امیدوار این اے 68 (چئیرمین زکوۃ و عشربیت المال گجرات ) چوہدری تنویر احمد گوندل اور چوہدری محمد اکرم( سابقہ ناظم )نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ چوہدری تنویر احمد گوندل نے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے چئیرمین سیکرٹیریٹ گارڈن ٹاؤ ن میں ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہو گی ۔
اس موقع پر چوہدری تنویر احمد گوندل نے عبدالعلیم خان کو گجرات آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور جلد ہی عبدالعلیم خان گجرات جا کر تنویر احمد گوندل کے مرکزی آفس کا افتتاح بھی کریں گے ۔