عمران خان کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کو ہلا کر رکھ دیا، فرخ مون

عمران خان کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کو ہلا کر رکھ دیا، فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عمران خان کے اندرون سندھ ،کراچی،ایبٹ آباد کے کامیاب جلسوں اورممبرشپ مہم میں نوجوانوں کی بڑھ چڑھ کرشمولیت نے زرداری اورنوازشریف کے محلات کے درو دیوار کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

،لاکھوں نوجوانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت نے ثابت کر دیا کہ سندھ کے مظلوم عوام زرداری کیساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ 31 مارچ کوعمران خان کا لاہورمیں ممبرشپ کیمپوں میں آمد پرتاریخی استقبال کیا جائے گا اورثابت کریں گے کہ لاہورصرف تحریک انصاف کے نوجوانوں کا گڑھ ہیں ،عمران خان کی لاہورآمد سے قبل ہی تخت رائے ونڈ لرز رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ہے،پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کے درباری عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کیوجہ سے حواس باختہ ہوگئے ہیں کیونکہ اب سندھ اورپنجاب کی عوام نے غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے آئندہ الیکشن میں سندھ اورپنجاب کے غیورعوام پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی دوغلی،کرپشن،لوٹ مار،مکا مکاؤ، منافقت اوراقتدارکی باریوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ۔